لانگ مارچ کا آغاز ،مقصد ایک ہے کہ اپنی قوم کو آزاد کرائوں،عمران خان

لاہور (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی لانگ مارچ کا آغاز ہو گیا ۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے لبرٹی چوک میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارچ کا مقصد ایک ہے کہ اپنی قوم کو آزاد کرائوں۔چاہتا ہوں پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوں۔26سال سے آئین و قانون کے اندر چلے ہیں ۔آج 26 سال کی جدوجہد کا اہم سفر شروع کر رہا ہوں اور ہمارا مارچ سیاسی مفاد کے لیے نہیں بلکہ قوم کی آزادی کے لیے ہے۔
کنٹینر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ شاہ محمود قریشی ،شیخ رشید ،شفقت محمود ، فیصل جاوید اور دیگر پی ٹی آئی قائدین بھی موجود ہیں
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کا لبرٹی چوک سے آغاز ہوگیا۔
حقیقی آزادی مارچ میں بڑی تعداد میں کارکن شریک ہیں۔ خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد بھی وہاں موجود ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔
پہلے دن لانگ مارچ لاہور میں ہی رہے گا ۔ لبرٹی چوک سے اچھرہ، مزنگ،ایم او کالج، جنرل پوسٹ آفس چوک ،داتا دربارسے آزادی چوک پہنچے گا۔
لانگ مارچ اگلے دن شاہدرہ سے شروع ہوگا۔ دوسرے روز ہفتے کو مریدکے ،کامونکی سے گوجرانوالہ پہنچے گا۔ ڈسکہ سے ہوتا ہوا سیالکوٹ پہنچے گا۔
لانگ مارچ ، سمبڑیال، وزیر آباد سے ہوتا ہوا گجرات پہنچے گا۔ لالہ موسی کھاریاں سے جہلم جائے گا۔ گوجر خان سے راولپنڈی اور چار نومبر جمعے کو راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوگا ۔
عمران خان نے لانگ مارچ کی پلاننگ میں تھوڑی سی تبدیلی کردی۔ انہوں نے حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا کہ لاہور میں لانگ مارچ میں عوام پیدل چلیں گے اور گھروں سے جوگرز پہنچ کر آئیں کیونکہ آج صرف مینار پاکستان تک جانا ہے، درمیان میں 4 سے 5 مقامات پر خطاب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ گاڑیاں پیچھے ہوں گی اور لوگ پیدل مارچ کے ساتھ ساتھ آگے آگے چلیں گے ۔ جہاں جہاں آبادی سے لانگ مارچ گزرے گا لوگ پیدل چلیں گے۔ اگلے جمعہ کو ہم راولپنڈی پہچیں گے۔

@imrankhan##LongMarchOnFriday28thOct#chairmanpti#libertychowk#PakTurkNews#pti#ptilongmarch