لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا دوسرے روز شاہدرہ سے آغاز ہوگا۔دوسرے روز لانگ مارچ کی منزل کامونکی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ شاہدرہ سے شروع ہو کر فیروز والا پہنچے گا، فیروز والا کے بعد مرید کے میں استقبال ہوگا۔سابق وزیراعظم کے ساتھ مرکزی کنٹینر میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عمر ایوب ،فواد چوہدری، شہباز گل بھی ہمراہ ہوں گے۔
لانگ مارچ کے شرکاء کا سادھوکی میں بھی استقبال کیا جائے گا، عمران خان شاہدرہ، فیروز والا، مریدکے، سادھوکی اور کامونکی میں عوام سے خطاب کریں گے۔
لانگ مارچ کامونکی سے گوجرانوالہ پہنچے گا اور ڈسکہ سے ہوتا ہوا سیالکوٹ جائے گا، لانگ مارچ سمبڑیال، وزیر آباد سے ہوتا ہوا گجرات پہنچے گا، لالہ موسی کھاریاں سے جہلم جائے گا، گوجر خان سے راولپنڈی اور چار نومبر جمعے کو راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوگا۔