لاہور (پاک ترک نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اعلان کیا کہ لانگ مارچ ہر صورت اسلام آباد پہنچے گا، ڈرنے والے نہیں۔ کہا تھا نہیں جھکوں گا، مزید ڈٹ کر مقابلہ ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں زخمی ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نے اپنے بیان میں حکم دیا ہے کہ آزادی لانگ مارچ کل دن 11 بجے سے دوبارہ سے شروع ہو گا۔ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں۔لانگ مارچ ہر صورت اسلام آباد پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بھاگنے یا ڈرنے والے نہیں، کہا تھا کہ نہیں جھکوں گا، اب پھر کہ رہا ہوں مزید ڈٹ کر مقابلہ ہوگا۔
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ کے بعد عمران خان نے لانگ مارچ آج کے روز ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔