لانگ مارچ کنٹینر پر فائرنگ ، عمران خان زخمی

وزیر آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زخمی ہیں جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہو گئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو پائوں پر گولی لگی ہے۔رہنما پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید ،سابق گورنر عمران اسماعیل بھی زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کچہری چوک سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میںعمران خان معمولی زخمی ہو گئے۔فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ عمران خان محفوظ رہے۔


پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد بھگڈر مچ گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خیریت سے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

 

@imrankhan#cantaner#imrankhanlongmarch#longmarch#PakTurkNews#حقیقی_آزادی_لانگ_مارچFiring