لاہور، نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں کنڈیشننگ کیمپ کا آغاز

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں کنڈیشننگ کیمپ کا آغاز ہو گیا ۔ ابتدائی روز کیمپ میں تعارفی سیشن میں کوچز نے کھلاڑیوں کو مختلف لیکچرز دیئے۔
کپتان بابر اعظم بیرون ملک مصروفیات اور زاہد محمود والدہ کی وفات کے باعث جمعہ کو کیمپ جوائن کریں گے۔فخرزمان، محمد حسنین اور محمد وسیم جونیئر کھلاڑی آج شام کیمپ جوائن کرلیں گے ۔
کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑی نیٹ سیشنز میں شرکت کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور بائولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کھلاڑیوں کو کیمپ کے مقصد سے آگاہ کیا ۔

#babarazam#fakharzaman#Lahore#nca#pakistancricketteam#PakTurkNews