لاہور بدستور آلودہ ترین شہر

لاہور(پاک ترک نیوز )لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے ۔سموگ کے باعث شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ۔
پنجاب بھر میں فضائی آلودگی اور سموگ کم ہونے کا نام نہیں لے رہی، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج بھی لاہور پہلے نمبر پر موجود ہے اور مجموعی طور پر شہر کا ائیرکوالٹی انڈیکس 304 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں سب سے زیادہ کوٹ لکھپت میں 448 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا، ماڈل ٹاؤن 430، گلبرگ 413، یو ایس کونصلیٹ 411، مال روڈ 405 اور ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں 387 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ پولینڈ کا شہر کراکوف کا ائیرکوالٹی انڈیکس 284 کے ساتھ دوسرے، بنگلا دیشی شہر ڈھاکہ 198 کے ساتھ تیسرے جب کہ بھارتی شہر دہلی 176 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے کئی دیگرشہروں میں بھی فضائی آلودگی اور اسموگ کا راج ہے، بہاولپور 354، گوجرانوالہ 344، فیصل آباد 329 اور رائیونڈ میں 223 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

 

#airqualityindex#bangaldesh#dhaka#Lahore#newdelhi#PakTurkNewsPakistan