لاہور میں سموگ کے باعث سکولوں میں ہفتے میں تین دن چھٹیوں کا اعلان

لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور میں سموگ کے باعث سکولوں میں تین دن چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ۔لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز سموگ کے تدارک کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران پنجاب حکومت کو ہفتے میں 3 چھٹیوں کا نوٹی فکیشن پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سموگ کے باعث ہفتے میں 3دن سکولوں کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت سے قبل سکولوں کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جمع کرا دیا گیا۔
پنجاب حکومت نے شدید اسموگ کے باعث بیماریوں کے خدشے کے پیش نظر لاہور کے اسکولز و دفاتر میں ہفتے میں 3 تعطیلات کا حکم جاری کردیا۔محکمہ تعلیم پنجاب نے اس حوالے سے ہفتے میں 3 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں ضلع لاہور کے تمام سرکاری و نجی اسکولز ہفتے میں تین دن بند رہیں گے۔
پنجاب حکومت نے سماعت سے قبل ہی سکولوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن عدالت جمع کرا دیا۔پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی سکول تاحکم ثانی جمعہ، ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گے۔

#Lahore#lahorehighcourt#PakTurkNews#schools