لاہور ٹیسٹ ،آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تین میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔مہمان ٹیم نے کھانے کے وقفے تک 2وکٹوں کے نقصان پر 70رنز بنا لئے ہیں۔ عثمان خواجہ 31اور سٹیو سمتھ 28رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو اچھا آغاز نہ مل سکا، اوپنر ڈیوڈ وارنر سات رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ مارنس لبوشین کھاتہ بھی نہ کھول سکے، دونوں کھلاڑیوں کو شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا۔
میزبان ٹیم نے کراچی میں ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کو برقرار رکھا جبکہ پاکستان سکواڈ میں بابراعظم، محمدرضوان، شاہین آفریدی کے علاوہ عبداللہ شفیق، فوادعالم، اظہرعلی، نعمان علی اور ساجد خان ٹیم کا حصہ ہیں۔ امام الحق اور حسن علی کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ فہیم اشرف کی جگہ نسیم شاہ تیسرا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

#austrlia#babarazam#Lahore#PakTurkNews#qaddafi#qaddafistaduim#testmatch#usmankhawajaPakistan