لاہور ہائیکورٹ کا نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سے کل تک حلف لینے کا حکم

 

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہورہائیکورٹ نے گورنرپنجاب کوکل رات 12 بجے تک نومنتخب وزیراعلی پنجاب سے خود یا نمائندے کے ذریعے حلف لینے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ کل تک گورنر خود یا کسی نمائندے کے ذریعے حلف لیں۔حلف میں تاخیر آئین کے خلاف ہے۔عدالت کا حکم گورنر پنجاب کو فوری بھیجا جائے۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ 25روز سے پنجاب کا صوبہ بغیروزیراعلی کے چل رہا ہے۔ آئین پاکستان کے تحت صدرپاکستان اورگورنرپنجاب اپنے حلف کی پاسداری کے پابند ہیں۔عدالت نے کہا کہ گورنر پنجاب پابند ہیں کہ وہ قانون کے مطابق حلف لیں۔ عدالت کا حکم فوری طورپرگورنرپنجاب کوبھیجا جائے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 1973کے آئین کے تحت تمام حکومتوں کی فوری تشکیل کا کہا گیا ہے۔وفاقی صدر صوبائی گورنر نو منتخب نمائندوں کے حلف کا فوری انتظام لازمی ہے۔

 

#chiefminister#governerpunjab#lahorehighcourt#PakTurkNewsPresident