لبنان :فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں دھماکہ،متعدد زخمی

بیروت (پاک تر ک نیوز) لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں زوردار دھماکہ ،متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ برج الشمالی میں دھماکا ہوا ہے جس میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیور اہلکاروں نے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
تاحال دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ دھماکہ کیمپ میں آگ لگنے سے ہوا۔ کیمپ میں گیس اور آکسیجن کی بوتلیں رکھی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
لبنانی فوج کا دعویٰ ہے کہ دھماکہ اُس کیمپ میں ہوا جہاں فلسطینی تنظیم حماس کے ہتھیاروں کے ڈپو ہیں تاہم فلسطینی اہلکارں نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ میں اسلحہ اور گولہ بارود موجود نہیں۔
لبنانی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

#PakTurkNews#philistinecountryLebanon