لندن: اومی کرون کے باعث ٹین ڈائون سٹریٹ میں کرسمس پارٹی منسوخ

لندن (پاک ترک نیوز) کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے باعث لندن کی ٹین ڈاوننگ سٹریٹ میں کرسمس پارٹی منسوخ کر دی گی۔
برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان کے مطابق اس سال برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ڈاؤننگ سٹریٹ آفس میں کرسمس پارٹی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے کیونکہ حکومت کورونا کے پھیلاؤ سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔
یاد رہے کہ بورس جانسن اور ان کے ساتھیوں کو ایک ویڈیو سامنے آنے پر سخت تنقید کا سامنا ہے جس میں ان کے ساتھیوں کو 2020 کے کرسمس لاک ڈاؤن کے دوران ڈاؤننگ اسٹریٹ پارٹی کے بارے میں ہنستے اور مذاق کرتے ہوئے دکھایا گیا ہےجبکہ اس وقت برطانیہ میں تقریبات پر مکمل پابندی تھی۔
دوسری جانب برطانوی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ اومی کرون پھیلنے کی شرح برقرار رہی تو رواں ماہ کے آخر تک10 لاکھ سے زائد شہری اس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

 

#10downingstreet#borisjohnson#omicronvariant#PakTurkNewsLondon