لندن کے ویسٹ اینڈ میں نصف صدی بعد جدید ترین تھیٹر تیار

لندن (پاک ترک نیوز)
لندن کا ویسٹ اینڈ جو اپنی عالمی معیار کی تھیٹر پروڈکشنز کے لیے مشہور ہے۔ اس موسم خزاں میں 50 برس بعد اپنے پہلے "اسٹیٹ آف دی آرٹ” تھیٹرکا استقبال کرے گا۔ سوہو پلیس اپنے 600 نشستوںوالے خمیدہ آڈیٹوریم میںشائقین کا خیرمقدم کرے گا۔جو جدید ترین سمعی و بصری سہولتوں سے آراستہ ہے۔
تھیٹر کی مالک نیکا برنز کا کہنا ہے کہ 300 ملین پاؤنڈ (358 ملین ڈالر) کے اس منصوبے کی دوبارہ تخلیق کوممکن بنانے میں ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ "میرے لیے یہ ایک 12 سال کا سفر رہا ہے اور میں نے اپنے آپ کو ہر روز بہت زیادہ مغلوب محسوس کیا ہے کیونکہ یہ 12 سالہ حمل جیسا ہے۔ مگر اسکی تکمیل کےیہ لمحات بہت جذباتی ہیں۔
تھیٹر ٹوٹنہم کورٹ روڈ اسٹیشن پر کراس ریل کی نئی الزبتھ لائن کے اوپر سوہو کے شافٹس بری ایونیو کے مشہور زمانہ تھیٹر سے چند منٹ کے فاصلے پرواقع ہے ۔

#england#PakTurkNews#showbiaz#theater#whobizLondon