لوگوں کی تکالیف دیکھتے ہوئےغریب ترین افراد کو رعایت دے رہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگوں کی تکالیف دیکھتے ہوئےغریب ترین افراد کو رعایت دے رہے ہیں۔حکومت عام آدمی کی آسانی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم کی زیر صدارت احساس راشن پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر، مشیر خزانہ شوکت ترین، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، معاون خصوصی شہباز گل اور متعلقہ سینئر افسران شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے احساس راشن پروگرام سے متعلق کریانہ سٹورز اور ممکنہ فائدہ اٹھانے والوں میں بیداری کے لیے ضلعی حکام کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کر دی۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، غریب ترین لوگوں کو اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے رہے ہیں۔ عمران خان نے ہدایت کی کہ متعلقہ حکام غریبوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے رجسٹریشن عمل کو تیز کریں۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈچ فلاسفر کا قول شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تاریخ سے سبق نہ سیکھنے والے غلطیاں دہرانے پر قابل مذمت ٹھہرتے ہیں۔

@imrankhan#PakTurkNews#primeministerPakistan