لکھنؤ میں ایک ہی روز میں ایک ماہ کے برابر 155 ملی میٹر بارش ریکارڈ

 

لکھنؤ(پاک ترک نیوز) بھارتی شہر لکھنو میں ایک ہی روز میں ایک ماہ کے برابر 155ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 15افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔
مسلسل ہونے والی بارش سے ایک کی گھر کی دیوار گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 12 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنؤ میں ایک دن میں اتنی بارش ہوگئی جتنی اوسطاً ایک ماہ میں ہوا کرتی ہے۔
سکول اور کالج بھی بند ہیں جبکہ کاروبار زندگی معطل ہے۔غیر معمولی بارش کے باعث شہر میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو بلاضرورت گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اترپردیش کے محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک دن میں 155 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جو لکھنؤ میں اوسطاً ایک ماہ میں ہونے والی بارش کے برابر ہے۔ اس لیے سڑکیں زیر آب ٓگئیں اور کئی فٹ پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بھی ممبئی اور لکھنؤ سمیت اترپردیش کے کئی شہروں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

#flood#mumbai#PakTurkNews#rain#uttarpradeshindia