متحدہ عرب امارات نے بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

ابو ظہبی(پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں 15فیصد تک اضافہ کیاگیا جو پاکستانی روپوں میں 27روپے بنتا ہے ۔
اضافے کے بعد یو اے ای میں اب ایک لیٹر پٹرول 4.15 درہم یعنی 225 پاکستانی روپے میں ملے گا جب کہ گزشتہ ماہ یہ قیمت 3.66 درہم فی لیٹر یعنی 198 پاکستانی روپے تھی۔اسی طرح ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 4.14 درہم یعنی 225 پاکستانی روپے ہوگئی ہے۔
یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ماہانہ رد وبدل کے سلسلے میں جون کے مہینے سے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ 27 پاکستانی روپے تک کا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ رواں برس کے آغاز سے تاحال متحدہ عرب امارات میں پٹرول کی قیمت دوگنی ہوچکی ہے۔
تاہم چھوٹی گاڑیوں میں استعمال ہونے والا 91- ای پٹرول کی قیمت 3.96 درہم فی لیٹر رکھی گئی ہے جو پاکستانی روپوں میں 213 روپے بنتے ہیں۔
پاکستان میں بھی نئی حکومت نے پٹرول پر دی جانے والی سبسڈی کو ختم کرکے 30 روپے فی لیٹر قیمت بڑھا دی ہے۔

 

#PakTurkNews#petrolprices#rase#unitedarabemiratesPakistanPetrol