ابوظبی(پاک ترک نیوز) یمن کے حوثیوں باغیوں نے ایک بار پھر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کو نشانہ بنایاہے ۔ حوثیوں کی جانب سے اس مرتبہ دو بلیسٹک میزائل حملے کیے گئے ۔ یواے ای ائر ڈیفنس کے ترجمان کے مطابق حوثیوں کی جانب سے ابوظہبی پر کیے گئے دونوں میزائل حملے ناکام بنادیئے گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے حوثیوں نے ڈرون کے ذریعے ابوظہبی ائرپورٹ کو نشانہ بنایا تھا جس میں ایک پاکستانی اور دو بھارتیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے تھے اور آئل ٹینکرز کو بھی آگ لگ گئی تھی ۔
اس کے بعد امارات نے جوابی حملہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں کیا تھا جس میں 24 سے زائد افراد کے مارے گئے تھے ۔ ان میں حوثیوں کی فضائیہ سے تعلق رکھنے والے بریگیڈئیر جنرل عبداللہ قاسم اور ان کے خاندان کے افراد بھی شامل تھے ۔
حوثیوں کے متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنانے کےبعد سے خطے میں کشیدگی پھیل گئی ہے اور خام مال کی قیمتیں سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔ ماہرین نے خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ حوثیوں کی جانب یو اے ای میں مزید تنصیبات کو ٹارگٹ بنایا جاسکتا ہے۔