متحدہ عرب امارات کا ویزا نظام میں مزید نرمی کا اعلان

دبئی (پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات نے ویزوں کے نظام میں مزید آسانیاں کردیں ۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) نے ویزوں کے اجراء اور شرائط میں نئی ترمیم کی ہیں جس کے تحت رہائشی ویزا رکھنے والے والدین اب 25 سال تک کے بچوں کی کفالت کر سکتے ہیں، غیر شادی شدہ بیٹیوں کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں ہے، اس سے پہلے بچوں کی کفالت کے لیے عمر کی حد 18 سال تھی ۔


رہائشی ویزے کی منسوخی یا ختم ہونے کے بعد چھ ماہ تک ملک میں رہنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

سیاحتی ویزا
سیاحتی ویزا کیلئے سپانسر کی ضرورت نہیں ہے، سیاح یو اے ای میں 90 مسلسل دنوں تک رہ سکے گا، البتہ سیاحتی ویزے کیلئے درخواست گذار کے اکائونٹ میں چار ہزار ڈالرز کی رقم ہونی چاہئے ۔


ملازمت ویزا
ملازمت کے متلاشی افراد کو جاب ویزا متعارف کرایا گیا ہے، یہ ان افراد کو دیا جائے گا جن کی کم از کم تعلیمی سطح بیچلر ڈگری یا اس کے مساوی ہوگی ۔


کاروباری ویزا
سرمایہ کاروں اور بزنس مین متحدہ عرب امارات میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کیلئے ویزا سپانسر شپ کے بغیر جاری کیا جائے گا !

#goldenvisa#jobvisa#PakTurkNews#residenvisa#tourismvisa#unitedarabemirates#visa#worldDubai