محمدرضوان ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر برقرار

دبئی(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹی ٹونٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی ۔محمد رضوان کی حکمرانی برقرار ہے ۔سوریا کمار دوسرے جبکہ کپتان بابراعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسری اور کپتان بابراعظم تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
رینکنگ میں محمد رضوان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 853، سوریا کمار 838، بابراعظم 808، ایڈن مارکرم 777، ڈیون کانوے 760 پوائنٹس کے ہمراہ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
بالرز رینکنگ میں آسٹریلیا کا جوش ہیزلووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ راشد خان دوسرے، ہسرنگا تیسرے، شمس تبریزی چوتھے اور مہیش تھکشنا پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔
آئی سی سی ٹی20 بالرز اور آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں البتہ شاداب خان 14 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

 

#babarazam#batting#bowling#icc#icct20ranking#muhammadrizwan#PakTurkNews#shadabkhan#suriakumar#t20rankingDubai