رباط (پاک ترک نیوز) مراکش میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 43تارکین وطن ہلاک ہو گئے ۔ کشتی کو حادثہ طرافیہ کے مقام پر پیش آیا ۔ ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل تھے ۔کوسٹ گارڈز نے 10افراد کو بچا لیا ہے ۔ہلاک ہونے والے 43تارکین وطن میں سے 2افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے ۔
حکام کےمطابق مراکش میں طرافیہ کے مقام پر تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی ۔ کشتی الٹنے سے 43افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کوسٹ گارڈز نے 10افراد کو بچا لیا ہے ۔ہلاک ہونے والوں میں تین نوزائیدہ بچے بھی شامل ہیں ۔ ابھی تک 2افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ دیگر کی تلاش کا کام جاری ہے ۔جاثے حادثہ پر حکام نے امدادی کاررائیوں کا آغاز کردیا ہے ۔
حکام کے مطابق گزشتہ برس 4000کے قریب تارکین وطن یورپ جانے کی خواہش میں سمندر کی لہروں کی نذر ہو چکے ہیں ۔ یہ تعداد 2020کے مقابلے میں دو گنا ہے۔
سپین کے حکام کے مطابق گزشتہ برس 3لاکھ 73ہزار سے زائد افراد بہتر زندگی کی خواہش میں سمندری راستے کے ذریعے یورپ میں داخل ہوئے ہیں ۔