فرینکفرٹ (پاک ترک نیوز) مرسڈیز بینزنے بیٹری سے چلنےوالی گاڑیوں کے منصوبے میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنی نئی الیکٹرک گاڑ ی کا پروٹو ٹائپ میدان میں اتار دیا ہےجس کے بارے میںکمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی رینج فی چارج 1,000 کلومیٹر سے زیادہ ہوگی۔
گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیاہے کہ ڈیملر، جسے جلد ہی مرسڈیز بینز کا نام دیا جائے گا، نے 2021 میں 2030 تک تمام الیکٹرک کاروں کی مارکیٹ میں ٹیسلا کا مقابلہ کرنے کے لیے 40 ارب یورو سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے کے منصوبوں کا اعلان کر رکھا ہے۔ جس میں آٹھ بیٹری پلانٹس کی تعمیر بھی شامل ہے۔جبکہ 2025 سے، اس کے تمام نئے گاڑیوں کے پلیٹ فارمز صرف ای وی گاڑیاں ہی بنائیں گے۔
ڈیملر نے کہا ہے کہ ای کیو ایکس ایکس ویژن جسے اب تک بنایا گیا سب سے زیادہ کارآمد مرسڈیز بینز ماڈل کہا جاتا ہے، میں 10 کلو واٹ گھنٹے فی 100 کلومیٹر سے کم توانائی کی کھپت ہوگی۔