مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا درہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقے راجن پور کی تصاویر دیکھ کر دل تڑپ گیا، متاثرین سے ہمدرری کیلئے ان کے پاس خود جا رہی ہوں۔
مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی حالت دیکھ کر دکھ ہوا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے تمام حکومتوں اور مخیر حضرات سے درخواست ہے کہ مصیبت میں مبتلا اللہ کی مخلوق کی خبر گیری کریں۔

 

#flood#floodarea#Lahore#PakTurkNews#pmln#rajanpur#tweettwitter