کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ انٹر بینک مالرکیٹ میں امریکی کرنسی 30پیسے سستی ہو گئی۔ دن کے اختتام پر ڈالر 214روپے 65پیسے کا ہو گیا ۔
تفصیلات کےمطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کےمطابق ڈالر کی قیمت میں کئی روز سے جاری اضافے کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور انٹر بینک میں ڈالر 30پیسے سستا ہو کر 214روپے 65پیسے کا ہو گیا ہے۔