مسلسل دو ہفتے اضافے کے بعد مہنگائی کی شرح میں کمی ،ادارہ شماریات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ملک میں مسلسل دو ہفتے اضافے کے بعد پھر سے مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی، حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.57 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر اسی دورانیے میں مہنگائی کی شرح 29.44فیصد سے کم ہوکر 28.44 فیصد کی شرح پر آگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق حالیہ ہفتے 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 17 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ16 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے آلو کی قیمتوں میں1.78فیصد،خشک دودھ کی قیمتوں میں 3.82فیصد، ماچس باکس کی قیمتوں میں 5.65 فیصد ،آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں2.09فیصد،سادہ روٹی کی قیمتوں میں2.05 فیصد اور چائے کی پتی کی قیمتوں میں1.24فیصد کمی ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ
پیاز کی قیمتوں میں1.57فیصد،ٹماٹر کی قیمتوں میں13.51 فیصد ،انڈوں کی قیمت میں2.12 فیصد،دال مسور کی قیمتوں میں2.07 فیصد،دال چنا کی قیمتوں میں1.39 فیصد اور ایل پی جی کی قیمتوں میں2.76 فیصد کمی ہوئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے 16شیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں23.40فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں22.87 فیصد، 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں27.08فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 29.55فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 34.25فیصد رہی ہے۔

#flour#fruits#inflaton#islamabad#PakTurkNews#stockmarketdollar