مشرقی یوکرین میں کشیدگی کے حامل ڈونباس کے علاقے میں تناؤ بڑھ گیا

ڈونباس (پاک ترک نیوز)مشرقی یوکرین میں کشیدگی کے حامل ڈونباس کے علاقے میں علیحدگی پسندوں کی جانب سے شہریوں کو بڑے پیمانے پر علاقہ خالی کرکے محفوظ علاقوں کی جانب منتقل ہونے کا حکم دیئے جانے کے بعد تناؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔
دو علیحدگی پسند علاقوں ڈونیٹسک اور لوگانسک کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ یوکرین خطے میں فوجی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے۔ اور کہا ہےکہ وہ خواتین، بچوں اور بوڑھوں کے سرحد کے پار روس کے علاقے روستوو کی جانب منتقل ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
دوسری جانب یوکرین نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ اور یوکرین کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف والیری زلوزنی نے کہا ہےکہ کیف ڈونباس میں شہریوں پر کسی جارحانہ کارروائی یا گولہ باری کا منصوبہ نہیں رکھتا ہے۔
یوکرینی فوج کی جانب سے یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ ڈونبارس کے علیحدگی پسندوں کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی اب تک66 مرتبہ خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔

#attack#donbass#PakTurkNews#ukraineFiringrussia