مصطفی نواز کھوکھر کی وزیرمملکت کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالنے سے معذر ت کرلی۔
مصطفیٰ نواز کا کہنا تھا کہ پارٹی سے درخواست کی ہے فی الحال وزیر مملکت کا عہدہ نہیں سنبھال سکتا، ذاتی وجوہات کی بنا پر فی الحال وزیر مملکت بننے سے معذرت کی ہے، آنے والے انتخابات سے متعلق اپنی ذمہ داریوں پر فوکس رکھنا چاہتا ہوں۔
دوسری جانب مفتاح اسماعیل کو خزانہ، رانا ثناءاللہ کو وزارت داخلہ، مریم اورنگریب کو اطلاعات، احسن اقبال کو منصوبہ بندی اور اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون کا قلمدان دیا گیا ہے۔ شاہ زین بگٹی کو وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات، امین الحق کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، طلحہ محمود سفیران، مفتی عبالشکور کو مذہبی امور، مولانا عبدالواسع کو ہاوسنگ اور مفتی اسعد محمود کو وفاقی وزیر برائے مواصلات تعینات کر دیا گیا ہے۔
ایاز صادق کو اقتصادی امور، خواجہ آصف کو توانائی، خورشید شاہ کو آبی وسائل، نوید قمر کو تجارت، عبدالقادر پٹیل کو وزیر برائے ہیلتھ ریگولیشن، شازیہ مری کو وزیر بے نظیر انکم سپورٹ، مرتضیٰ محمود کو وزیر صنعت، شیری رحمان کو موسمیاتی تبدیلی، ساجد طوری کو اوورسیز پاکستانی، عباد بھائیو کو نجکاری، احسان مزاری کو بین الصوبائی روابط کا قلمدان دیا جائے گا۔ حنا ربانی کھر کو وزیر مملکت برائے خارجہ اور قمر زمان کائرہ کو مشیر برائے امور کشمیر بنائے جانے کا امکان ہے۔

 

#islamabad#maryamaurangzaib#muftaismail#mustafanawazkhokhar#PakTurkNews#pmln#ranasanaullahPPP