معروف سکالرڈاکٹراسرارکا چینل یو ٹیوب نے بند کردیا

کیلی فورنیا (پاک ترک نیوز) معروف سکالر ڈاکٹر اسرار احمد کا چینل یو ٹیوب نے یہود مخالف لیکچرز کا الزام لگا کر بند کردیا ۔
ڈاکٹر اسرار کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد تقریباً 30 لاکھ ہے جبکہ ان کے لیکچرز کو سننے اور پسندکرنے والوں کی تعداد بھی زیادہ ہے۔
معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب کی جانب سے کہا گیاہے کہ ڈاکٹر اسرار کے 2چینلز کو نفرت انگیز اور تشدد سے متعلق پالیسیوں کی خلاف ورزی پر بند کیا گیا ہے۔
یوٹیوب نے ڈاکٹر اسرار احمد کے چینل کو بند کرنے کا فیصلہ یہودی اخبار میں ڈاکٹراسرار احمد کے خلاف رپورٹس شائع ہونے کے بعد کیا۔
ڈاکٹراسراراحمد کے لیکچرز کوپسند کرنے والوں نے یوٹیوب کے فیصلے پرناراضگی کا اظہارکیا ہے۔

#california#channel#close#drisrar#PakTurkNews#youtube