اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ۔ مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ جبکہ رانا ثنا اللہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپ دیا گیا۔
احسن اقبال کو منصوبہ بندی جبکہ شاہ زین بگٹی وفاقی وزیر انسداد منشیات ہوں گے ۔
کابینہ میں 31 وفاقی وزرا، 3 وزرائے مملکت اور 3 مشیر شامل ہیں جس میں مسلم لیگ ن کے 13، پیپلزپارٹی کے 9 ارکان شامل ہیں جبکہ جے یو آئی 4، ایم کیوایم کے 2 ارکان کو بھی وفاقی کابینہ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اس سے قبل 37 اراکین پر مشتمل وفاقی کابینہ نے آج ایوان صدر میں حلف اٹھایا، صدر مملکت عارف علوی نے حلف لینے سے انکار کر دیا تھا جس کے سبب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بطور قائم مقام کابینہ سے حلف لیا۔