مقبوضہ وادی میں مودی حکومت کے شب خون کو 3 برس مکمل

سرینگر:(دنیا نیوز) مقبوضہ وادی پر مودی حکومت کی جانب سے مارے گئے شب خون کو 3 برس مکمل ہوگئے۔
حریت کانفرنس نے یوم استحصال کشمیر پر وادی بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس دن کو یوم سیاہ کے طورپر منایا جا رہا ہے ۔
یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے 5 اگست 2019 کو بھارتی آئین کی دفعہ 370 اور 35A کو ختم کردیا، جس کے تحت مقبوضہ جموں کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی۔
وہ دن اور آج کا دن سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشیوں کا سلسلہ جاری ہے، حریت رہنما جیلوں میں ہیں یا گھروں پر نظر بند ہیں، جن کشمیریوں کو بھارت نوازی پر ناز تھا ان کو بھی نہیں بخشا گیا، سابق کٹھ پتلی وزرائے اعلیٰ بھی گھر کی چاردیواریوں تک محدود ہیں، انسانیت سوز مظالم کے باوجود بھارت کشمیریوں کی حریت پسندی کو دبا نہ سکا۔

 

#35a#artical370#indiangoverment#kashmir#moodigovermemnt#occupaidkashmir#PakTurkNews#srinagarindia