مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے مزید5 کشمیری نوجوان شہید کردیئے

سری نگر(پاک ترک نیوز) مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ۔ بھارتی فوج نے مزید پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے ۔
بھارتی قابض فوج نے پانچ کشمیری نوجوانوں کوضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔قابض بھارتی فورسزنے گھرگھرتلاشی کے دوران پانچ نوجوانوں کوگرفتارکرلیا۔
بھارتی فوج نے کلگام اورقریبی علاقوں کی ناکہ بندی کرکے لوگوں کوگھروں میں محصورکردیا۔موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔
قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں 2روزمیں 9کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں۔گزشتہ روز بھی بھارتی فورسزکی فائرنگ سے حیدرہ پورہ میں چارکشمیری نوجوان شہید ہوئے تھے۔بھارتی فورسزنے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے شہدا کی لاشیں بھی خاندان کے حوالے نہیں کیں۔شہدا کے لواحقین لاشوں کے حصول کے لئے احتجاج کررہے ہیں۔

#indianarmy#kashsmir#PakTurkNews#srinagar