ملائیشین خاتون وزیر کا نافرمان بیویوں کی پٹائی کا مشورہ

کوالالمپو(پاک ترک نیوز) ملائیشیا کی خاتون وزیر کا شوہروں کو ضدی بیویوں کی پٹائی کا مشورہ دیدیا ۔انہوں نے کہا کہ اگربیویاں سمجھانے پربھی بات مانیں اوراپنا رویہ تبدیل نہ کریں تو پہلے3 روز کے لئے انہیں چھوڑ دیں اوراگربیوی پھربھی ضد سے باز نہ آئے توشوہراس پرہاتھ اٹھا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیربرائے سماجی اورخانگی امورسیتی زیلا محمد یوسف نے سوشل میڈیا پر شوہروں کوبات نہ ماننے والی بیویوں کی پٹائی لگانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت سے نہ ماننے والی بیویوں کی پٹائی لگائیں۔
اس بیان کے بعد خانگی امورکی وزیرکوخواتین کے حقوق کی تنظیموں سمیت مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔ خواتین تنظیموں کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا جیسے ملک میں جہاں گھریلو تشدد کی شرح زیادہ ہے اس قسم کا بیان گھریلو تشدد کی حمایت کے مترادف ہے۔

#husband#malaysia#PakTurkNews#tweettwitterwife