ملکہ الزبتھ کا تابوت بکنگھم پیلس پہنچا دیا گیا،ویسٹ منسٹر لیجایا جائے گا

لندن (پاک ترک نیوز) ملکہ کے تابوت کو خصوصی طیارے میں ایڈنبرا سے لندن لایا گیا پھر بکنگھم پیلس پہنچا دیا گیا۔بکنگھم پیلس پہنچنے پر ملکہ کے بچوں اور پوتے پوتیوں نے تابوت کا استقبال کیا۔آج ویسٹ منسٹر لے جایا جائے گا۔
تفصیلا ت کے مطابق ملکہ کے تابوت والی گاڑی جہاں جہاں سےگزری اس کے اطراف ٹریفک رک گئی۔ ایڈنبرا ایئرپورٹ پر تابوت کو رائل رجمنٹ آف اسکاٹ لینڈ نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔بکنگھم پیلس کے اطراف ہزاروں افراد ملکہ کے تابوت کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے۔ شہریوں نے تابوت پر پھول نچھاور کر کے ملکہ سے عقیدت کا اظہار کیا۔
ملکہ الزبتھ کے تابوت کو آج بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ہال لے جایا جائے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ملکہ کے تابوت کا دیدار شام پانج بجے سے کیا جاسکے گا ۔ دیدار کیلئے لوگوں نے ابھی سے قطاریں لگانا شروع کردی ہیں، تابوت کو 4 روز تک یہیں رکھا جائے گا۔
ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات 19 ستمبر کو دن گیارہ بجے ہوں گی جس کے دوران شرکا ونڈزر کاسل تک ایک جلوس کی شکل میں پیدل جائیں گے۔ ملکہ کو ونڈزر میں کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

 

#BuckinghamPalace#PakTurkNews#queenalizbeth#QueenElizabethIILondon