لندن(پاک ترک نیوز)ملکہ برطانیہ کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔جہاں انہیں طبی نگرانی میں رکھا جائے گا۔
غیرملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ ملکہ برطانیہ کے معالج ان کی صحت سے متعلق فکرمند ہیں جبکہ ملکہ طبی نگرانی میں رہیں گی۔ملکہ برطانیہ کی طبیعت ناساز ہوگئی جبکہ شہزادہ چارلس اور شہزادہ ولیم شاہی محل میں موجود ہیں۔
86 سالہ ملکہ برطانیہ کو نجی گاڑی کے ذریعے لندن کے کنگ ایدورڈ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ملکہ برطانیہ کی طبیعت کے باعث رواں ہفتے ان کی تمام سرکاری مصروفیات بشمول روم کے سفر کو یا تو منسوخ یا پھر ملتوی کیا جاسکتا ہے۔
برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کا کہنا ہے کہ شاہی محل کی جانب سے آنے والی خبر پر پورا برطانیہ فکر مند ہے۔