کراچی (پاک ترک نیوز) ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث انٹربیٹنگ میں ڈالر پہلی بار 188روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔8مارچ سے لے کر اب تک انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 10روپے 26پیسے کا اضافہ ہوا ہے ۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث قرضوں کے بوجھ میں 1200ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹر بینک میں ڈالر 187.80 کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچا۔ اسی طرح یورو 50 پیسے اضافے سے 203 روپے اور برطانوی پاؤنڈ ایک روپے کے نمایاں اضافے سے 243 روپے اور 50 پیسے پر جاپہنچا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے ضافہ ہوا، سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار 8 سو تک پہنچ گئی ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت پاندرہ سو بیس روپے پر مستحکم رہی۔