موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات نہ کیے تو شاید آئندہ کا نقصان اس سے بڑاہو،گوتریس

سکھر(پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات نہ کیے تو شاید آئندہ کا نقصان اس سے بڑاہو۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری سے اپیل ہے وہ پاکستان کی اس مشکل میں مدد کریں اور آگے آئیں، دنیا کو پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی تک تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے تمام ممالک کو ملکر نمٹنا ہوگا، دنیا میں مسلسل آنے والی قدرتی آفات کی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہاہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے بلاشبہ قیمتی انسانی جانوں، املاک، مال مویشیوں اورروزگارکوبہت زیادہ نقصان پہنچا ہے لیکن امیدیں زندہ ہیں اورامیدوں کوکوئی نقصان نہیں ہوا، امیدوں کوزندہ رکھنے کیلئے پاکستان کواس وقت عالمی امداداورمعاونت کی بہت ضرورت ہے،ماحولیاتی تبدیلیوںکے تباہ کن اثرات سے نمٹنے کیلئے ہمیں پائیداراورمضبوط بنیادی ڈھانچہ کی ضرورت ہے، اس کیلئے عالمی برادری اورمالیاتی اداروں کو اپناکرداراداکرنا چاہئیے۔
وزیراعظم شہبازشریف اوروزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کے ہمراہ سندھ اوربلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے موقع پرسکھرپہنچنے پربریفنگ لینے کے بعداپنے مختصرخطاب میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہاکہ انہوں نے سیلاب سے ہونے والے نقصان کاخودجائزہ لیاہے۔ حالیہ سیلاب سے بلاشبہ قیمتی انسانی جانوں، املاک، مال مویشیوں اورروزگارکوبہت زیادہ نقصان پہنچا ہے لیکن امیدیں زندہ ہیں اورامیدوں کوکوئی نقصان نہیں ہوا۔ سیکرٹری جنرل نے کہاکہ امیدوں کوزندہ رکھنے کیلئے پاکستان کواس وقت عالمی امداداورمعاونت کی بہت ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ جب انسانیت نے فطرت پرحملہ کیا توفطرت سیلاب اورغیرمعمولی موسمیاتی مظاہرکی صورت میں جوابی حملہ کرتاہے، موسمیاتی تبدیلیوں اوراس سے ہونے والے نقصانات سے بچنے کیلئے ہمیں ماحول کونقصان پہنچانے والی گیسوں کے اخراج میں فوری طورپر 50 فیصدکی کمی لانا ہوگی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلیوںکے تباہ کرن اثرات سے نمٹنے کیلئے ہمیں پائیداراورمضبوط بنیادی ڈھانچہ کی ضرورت ہے، اس کیلئے عالمی برادری اورمالیاتی اداروں کو اپناکرداراداکرنا چاہئیے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری اوراداروںکوقدرتی آفت اوراس سے ہونے والی تباہی اورنقصان کے ازالہ کیلئے پاکستان کی فراخ دلانہ امداداورمعاونت کی ضرورت ہے،کیونکہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہونے والے 50 سرفہرست ممالک میں شامل ہے حالانکہ ماحول کونقصان پہنچانے والی گیسوں کے اخراج میں پاکستان کاحصہ بہت کم ہے، اسی تناظرمیں انصاف کاتقاضاہے کہ پاکستان کی زیادہ سے زیادہ امداد اورمعاونت کی جائے تاکہ وہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصان کیلئے پائیدار بنیادی ڈھانچہ قائم کرسکے۔
سیکرٹری جنرل نے کہاکہ اقوام متحدہ اوراس کے ادارے پاکستان میں سیلاب کے بعد اپنا کام کررہے ہیں، ہمارے وسائل محدود ہیں، ہم پاکستان کے عوام کے ساتھ ہیں، ہم جوکچھ کرسکتے ہیں وہ کریں گے۔سیکرٹری جنرل نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلیوں بارے آگاہی پھیلانے میں عالمی ادارہ اپنا کردار اداکرے گا۔ ہم بین الاقوامی برادری اورعالمی مالیاتی اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ آبادی کی امداد کیلئے آگے آئیں۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر سکھر پہنچے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم اور انتونیو گوتریس کا سکھر ایئر پورٹ پر استقبال کیا، بلاول بھٹو، احسن اقبال، مریم اورنگزیب بھی وزیر اعظم اور یو این سیکریٹری کے ہمراہ ہیں۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوحالیہ بارشوں اورسیلاب سے سندھ کے دیہی اورشہری علاقوں میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اورسیلاب کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں لیکن جوچیلنج ہمیں درپیش ہے وہ بہت بڑاہے۔اس وقت کئی علاقوں میں 6,6 فٹ پانی کھڑاہے، امداد اوربحالی کیلئے ہمیں کھربوں روپے درکارہیں جبکہ ہمارے وسائل محدودہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے ہمیں مزیدخیموں، مچھرمارسپرے اوردیگرامدادی اشیا کی ضرورت ہے۔

 

#AntonioGuterres#pakturknew#PakTurkNews#secretarygeneral#UN#unitednation