لاہور(پاک ترک نیوز) موسم سرما کی چھٹیوں کے حوالے سے بین الصوبائی تعلیم کانفرنس وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت 13دسمبر کو ہو گی۔ڈاکٹر مراد راس اور راجہ یاسر ہمایوں آن لائن شرکت کرینگے۔
سموگ میں اضافہ کے باوجود سکولوں میں چھٹیاں دینے کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس13 دسمبر کو طلب کرلی گئی۔کانفرنس میں 15 دسمبر سے 16 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات بیس دسمبر تا یکم جنوری ہوں گی، تعطیلات کے بعد پیر تین جنوری سے تعلیمی سلسلہ پھر سے فعال ہو گا۔