موٹاپا جسم کے ساتھ ساتھ دماغی صحت کو بھی متاثر کرتا ہے

اونتاریو (پاک ترک نیوز) موٹاپا جسم کے ساتھ ساتھ دماغی صحت کو بھی متاثر کرتا ہے اور موٹاپے کے باعث دماغ زیادہ تیزی سے بڑھاپے کا شکار ہونے لگتا ہے ۔
کینیڈا میں 50سے66سال کے 9ہزار سے زائد افراد پر کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موٹاپے کے باعث دل اور شریانوں کی مختلف بیماریوں کا خطرہ بھی نارمل افراد کی نسبت زیادہ تھا اور یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیتیں بھی نارمل افراد کی نسبت موٹاپے کا شکار افراد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ۔
موٹاپے کے باعث اضافی چربی نہ صرف جسم کو بلکہ ذہن کو بھی متاثر کرتی ہے جس کے با عث موٹے لوگوں کی ذہنی عمر نارمل افراد کی نسبت زیادہ ہو چکی تھی اور وہ وقت سے پہلے ہی بوڑھے ہونے لگ جاتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے کا شکار افراد اپنی جسمانی سرگرمیوں اور بالخصوص پیدل چلنے پر زیادہ توجہ دینی چاہئے کیونکہ اس سے جسم میں خون کا بہائو بہتر ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ یہ تحقیق مک ماسٹر یونیورسٹی، اونٹاریو کے ماہرین کی قیادت میں کی گئی ہے جس کے نتائج آن لائن ریسرچ جرنل ’’جاما اوپن نیٹ ورک‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئے ہیں۔

##brain#fat#obesity#PakTurkNews#walkHealth