مکہ المکرمہ میں بارش اور ژالہ باری میں خانہ کعبہ کا طواف

مکہ المکرمہ (پاک ترک نیوز) خانہ کعبہ میں بارش اور ژالہ باری کے دوران عمرہ زائرین نے طواف کیااور عصر کی نماز ادا کی ۔ ستائیس اپریل کو مکہ کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوئی ۔ جس سے کئی علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئیں۔ کئی گاڑیاں بھی پانی میں بہہ گئیں ۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ نے بارش کے دوران عمرہ زائرین کے لیے انتظامات پہلے ہی کر رکھے تھے ۔ خانہ کعبہ کا طواف کرنے والوں کو گروپوں کی شکل میں مطاف بھیجا گیا۔بارش کے دوران عام گروپ بندی معطل کردی گئی اورشاہ فہد کی توسیع والی عمارت میں عمرہ زائرین کو بھیج دیا گیا۔ یہاں دو ہزار عمرہ زائرین کی گنجائش ہے ۔ مقدس مساجد کی انتظامیہ نے عمرہ اور نماز کے لیے آنے والوں کو بارش سے بچانے کے لیے گرین چھتریاں فراہم کیں ۔ ان کا انتظام وزارت اسلامی امور کی جانب سے کیا گیا تھا۔

سعودی عربمکة المکرمہ