رنگون(پاک ترک نیوز) میانمار کی عدالت نے امریکی صحافی کو 11 سال قید کی سزا سنا دی۔37 سالہ ڈینی فینسٹرکے وکیل تھان زاؤ آنگ نے سزا کی تصدیق کردی۔
امریکی صحافی ڈینی فینسٹرکوبغاوت، غیر قانونی ایسوسی ایشن اورامیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات پرسزا سنائی گئی۔
ڈینی فیسٹررنگون کی جیل میں قید ہیں۔ ان کے کیس کی سماعت بھی خفیہ رکھی گئی تھی۔
فرنٹئیرمیانمارکے ایڈیٹران چیف تھامس کین کا کہنا تھا کہ ڈینی فینسٹرکوان الزامات کے تحت سزا دینے کا کوئی جواز نہیں تھا۔فرنٹئیر میانمار میں سب اس فیصلے سے مایوس ہیں۔
رواں برس فروری میں میانمار کی فوجی جنتا نے آنگ سان سوچی کی حکومت کو برطرف کر دیا تھا۔ آنگ سان سوچی فوجی بغاوت کے بعد سے اپنے گھر میں نظر بند ہیں۔