میانمار ،آنگ سوچی کو مزید4برس قیدکی سزا

ینگون (پاک ترک نیوز) میانمار کی عدالت نے نوبیل انعام یافتہ سابق رہنما آنگ سان سوچی کو مزید 4 سال قید کی سزا سنا دی جس کے بعدمختلف مقدمات میں انہیں مشترکہ طور پر 100 سال سے زائد قید کی سزا سنائی جا چکی ہے ۔
میانمار کی عدالت نے آنگ سان سوچی کو بغیر لائسنس واکی ٹاکیز رکھنے کے الزام میں 4 سال قید کی سزا سنائی ہے ، آنگ سان سوچی کے خلاف 11 مقدمات زیر سماعت ہیں جبکہ ابھی تک انہین مشترکہ طور پر مختلف مقدمات میں 100 سال سے زیادہ قید کی سزا سنائی جا چکی ہے ۔
خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ ماہ بھی میانمار کی عدالت نے آنگ سان سوچی کو 4 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔

#aungsansochi#mayanmar#PakTurkNews#Yangon