میسی نے ریکارڈ 7ویں مرتبہ بہترین کھلاڑی کا سب سے بڑا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

پیرس (پاک ترک نیوز)ارجنٹائن کے فٹ بالر لیونل میسی نے بالن ڈی اور کا بہترین فٹ بال کھلاڑی کا ایورڈ ریکارڈ 7ویں بار اپنے نام کرلیا۔ پیرس میں منعقدہ تقریب میں میسی نے اپنے حریف پولینڈ کے کھلاڑی رابرٹ لیونڈسکی کو 580 کے مقابلے میں 613 پوائنٹس سے ہرایا ۔ اس سے قبل لائیونل میسی نے یہ ایوارڈ 2009 سے 2012 تک مسلسل چار سال۔ اسکے بعد 2015 اور 2019 میں جیتا تھا۔
ایوارڈز کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے میسی کا کہنا تھا انہیں دنیائے فٹ بال کا یہ سب سے بڑا ایوارڈ ایک بار پھر جیتنے پر بے حد خوشی ہے کیونکہ 2019 میں یہ ایوارڈ جیتنے پر انکا خیال تھا کہ شاید یہ آخری بار ہے۔
تقسیم انعامات کی تقریب میں برطانوی کلب چیلسیاکو سال کے بہترین کلب کا ایوارڈ دیا گیا۔بہترین گول کیپر کا ایوارڈاٹلی کے ڈونارومااور بہترین خاتون کھلاڑی کا ایوارڈالگزیہ پیوٹس نے حاصل کیا جبکہ انڈر 21 کی کوپا ٹرافی بارسلونا کے 19 سالہ پیڈری نے کے حصے میں آئی۔

#argentina#football#lionelmessi#PakTurkNews