میسی 17برس بعد پہلی بار بیلن ڈی اور ایوارڈ کیلئے نامزد نہ ہو سکے

پیرس(پاک ترک نیوز) فٹبال کے معروف کھلاڑی لیونل میسی 17 برس بعد پہلی بار سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ’’بیلن ڈی اور 2022‘‘کیلئے نامزد نہ ہوسکے۔2005کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ لیونل میسی کا نام ایوارڈ کیلئے نامزد نہیں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی فٹبال حکام نے سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کیلئے 30 کھلاڑیوں پر مشتمل نامزدگیوں کا اعلان کردیا تاہم اس بار پہلی بار لیونل میسی کا نام شامل نہیں تھا۔
7مرتبہ یہ ایوارڈ اپنے نام کرنے والے لیونل میسی نے گزشتہ سیزن میں پیرس سینٹ جرمین کی نمائندگی کی تاہم وہ 34میچز میں صرف 11گول کر سکے اپنی خراب کارکردگی کے باعث وہ ایوازڈ کی نامزدگیوں میں جگہ نہیں بنا سکے ۔
پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ کیلئے 31 میچز میں 18 گول کر کے سال کے بہترین فٹبالر کے لیے نامزد تو ہوئے ہیں لیکن اس بار فرانس کے کریم بینزیما کو اس ایوارڈ کیلئے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔لیونل میسی کے ساتھ ساتھ برازیل کے معروف فٹبالر نیمار بھی اس فہرست سے باہر ہیں ۔
فرانسیسی فٹبالر نے ریال میڈرڈ کو چیمپئنز لیگ اور لا لیگا جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے گزشتہ سیزن میں 44 گولز کیے، سال کے بہترین فٹبالر کا اعلان رواں سال 17 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

#award#fooball#leonalmessi#leonmessi#PakTurkNews#paris