میٹرو کے بعد اب چلے گی اورنج میٹرو

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)اسلام آباد کے رہائشیوں کا طویل انتظار ختم ہوگیا ۔ اسلام آباد ائرپورٹ سے شہر تک آنے کے لیے مشکلات اب ختم ہونے والی ہیں کیونکہ اب نیوائرپورٹ سے پشاور موڑ تک اورنج میٹرو بس سروس کا آغاز ہونے جارہا ہے ۔
سی ڈی اے کے ترجمان کے مطابق اورنج میٹرو بس سروس کے لیے تھرڈ پارٹی پری شپمنٹ انسپکشن چین میں مکمل کرلی گئی ہے اور15 بسیں 15 مارچ کو پاکستان بھیج دی جائیں گی ۔دوسرے مرحلے میں مزید 15 بسیں اپریل کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد پہنچیں گی ۔ ان بسوں کا پشاور موڑ سے نیوائرپورٹ کے لیے ٹرائل رن اپریل کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا۔
ترجمان سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 30 بسیں اورنج روٹ پر چلائی جائیں گی جس سے اسلام آباد میں رہنے والوں کوپبلک ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولت ملے گی ۔ اورنج میٹرو کے نام کی مناسبت سے بسوں پر اورنج رنگ کیا ہے ۔
اس سے پہلے راولپنڈی صدر سے پاک سیکریٹریٹ اسلام آباد تک میٹرو بس سروس چل رہی ہے جو سرخ رنگ کی ہے اور ہزاروں افراد روزانہ تیس روپے میں جڑواں شہروں میں سفر کررہے ہیں ۔ اب اورنج میٹرو بس سروس کا آغاز ہونے سے مسافروں کو نیوائرپورٹ سے اسلام آباد آنے کے لیے سستی اور اچھی ٹرانسپورٹ میسر آجائے گی ۔

islamabad metroislamabad start new bus serviceorange metro busنیوائرپورٹ سے پشاور موڑ تک اورنج میٹرو بس سروس کا آغاز ، پاک ترک نیوز