میکسیکو سٹی (پاک ترک نیوز) میکسیکو میں ٹرک الٹنے سے 49تارکین وطن ہلاک اور58 زخمی ہوگئے۔حادثے کا شکارہونے والے کارگو ٹرک میں 107 پناہ گزین سوار تھے۔
حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔ 40 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکرالٹ گیا اور پیدل چلنے والوں کے لئے بنائے گئے پل سے ٹکرا گیا۔
ٹرک میں سوارتارکین وطن کا تعلق وسطی امریکا سے تھا۔ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پرانسانی اسمگلروں کے ٹھکانوں پرچھاپے مارے جارہے ہیں۔