میکسیکو میں مسلح افراد کا پولیس پر حملہ ،جوائی کارروائی میں 10افراد ہلاک

میکسیکو(پاک ترک نیوز) وسطی میکسیکو میں مسلح افراد کا پولیس پر حملہ ، پولیس کی جوابی کارروائی میں 10مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب مشتبہ افراد نے گشت پر مامور اہل کاروں پر گولیاں چلا دیں۔ آپریشن کے دوران جائے وقوع سے بھاری اسلحہ کے علاوہ فوجی وردیاں اور بلٹ پروف جیکٹیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
یہ واقعہ وسطی میکسیکو میں پیش آیا جہاں مسلح افراد اور پولیس کے مابین فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 4 مشتبہ افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں آپریشن کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 

#mexicaco#PakTurkNews#policeAmericaFiring