کراچی (پاک ترک نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا ۔
گورنراسٹیٹ بینک کی زیر صدارت اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ قومی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں نئی مانیٹری پالیسی طے کی جائے گی۔
اس وقت شرح سود 12.25 ہے۔ تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ اسٹیٹ بینک اپنی مانیٹری پالیسی کے جائزے میں پالیسی ریٹ کو مزید 100 بیسس پوائنٹس سے بڑھا کر 13.25 فیصد کر دے گا۔