لاگوس (پاک ترک نیوز) افریقی ملک نائیجریا میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 57افراد ہلاک ہو گئے ۔
مقامی افراد نے ڈاکوئوں کے حملے سے بچانے کیلئے سیلف ڈیفنس گروپ بنا رکھا تھا ۔ گروپ نے یرغمال بنائے گئے افراد کو چھڑانے کی کوشش کی تو ڈاکوئوں نے گروپ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے 57افراد کو ہلاک کردیا۔
ڈاکو اکثر بھاری ہتھیاروں سے لیس دیہاتوں میں حملہ کر کے مویشی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرتے ہیں اور تاوان حاصل کرنے کے لیے مقامی افراد کو اغوا کر لیتے ہیں۔