ناک کےذریعے دی جانیوالی کورونا ویکسین کی تیاری آخری مراحل میں داخل

ماسکو (پاک ترک نیوز)روس کی کابینہ نے ملک کے اندر تیار کی گئی کووڈ 19کی ناک کے ذریعے دی جانے والی نئی ویکسین کے پری کلینیکل ٹرائلز کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے نئی ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری سے قبل کلینیکل ٹرائلز کے حتمی مرحلے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ اعلان گذشتہ روز روسی وزیراعظم میخائیل مشوسٹن نے صدر پیوٹن کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے بعد کیا۔
میخائیل مشوسٹن نے بتایا کے کورونا کی نئی ویکسین کے ابتدائی ٹرائلز انتہائی حوصلہ افزاء ہیں ۔یہ ویکسین ہر طرح سے محفوظ اور بےحد موئثر ہے۔اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس ویکسین کے کوئی بھی ذیلی مضر اثرات سامنے نہیں آئے۔اب کابینہ کی منظوری کے بعد اسکے کلینیکل ٹرائلز کا حتمی مرحلہ 42 روز میں مکمل کیا جائے گا اور اسکی رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس نئی ویکسین کو مارکیٹ تک پہنچنے سے قبل اسے استعمال کرنے والوں کے لئے ہر طرح سے محفوظ بنائیں۔
روسی ادارے گامالیہ نیشنل ریسرچ سینٹر میں تیار کی جانے والی اس نئی کووڈ 19ویکسین کے بارے میں سینٹر کے سربراہ الیگزنڈر جنٹس برگ نے بتایا ہے کہ ہمیںحکومت کی جانب سے گذشتہ مہینے اس ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے دوسرے مرحلے کی اجازت ملی تھی جو کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے۔اب حتمی مرحلے میں ویکسین کی ڈوز کا تعین کیا جائے گا۔

اس حوالے سے روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ وہ خود اس ویکسین کو والنیٹر کے طور پر استعمال کیا ہے اور اس کے کسی قسم کے مضر اثرات سامنے نہیں آئے گا ۔ اس کا استعمال انتہائی سادہ اور قلیل مدتی ہے ۔

#COVID-19#PakTurkNewscoronavirusrussia