نواز شریف ستمبر میں قوم کی نمائندگی کے لیے آرہے ہیں،جاوید لطیف

لاہور(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف ستمبر میں قوم کی نمائندگی کے لیے آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف ستمبر میں قوم کی نمائندگی کے لیے آرہے ہیں۔ نواز شریف کا جرم یہ ہے کہ اس نے سی پیک دیا۔نوازشریف نے ملک کے اندھیرے دور کیے تھے۔ہمیں انتقام کا نشانہ بنالیں مگر ملک کو برباد کرنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کس حقیقی آزادی کی بات کررہےہیں۔ حقیقی آزادی تو ہمیں 75سال پہلے مل چکی ہے۔عمران خان جیسے لوگ مختلف ادوار میں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔عمران خا ن جیسے لوگو ں کی وجہ سے ہم وہ مقاصد حاصل نہیں کرسکے جو کرسکتے تھے
لیگی رہنمانے کہا ہے کہ ایوب خان دور میں بھی ایک طبقہ انہیں سچا کہتا تھا۔ماضی میں اکثریت کو غدار ٹھہرایا گیا، نواز شریف پر طیارہ ہائی جیکنگ کیس بنایا گیا۔عمران خان کہتے ہیں الیکشن کمشنر میرے مخالف ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ دنیا بھر سے پی ٹی آئی کو جو فنڈنگ ہوئی، وہ کس مقاصد کے لیے تھی؟اسپتال کودیئے گئے عطیات پی ٹی آئی کے اکاونٹ میں کیسے پہنچ گئے۔عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو ڈبویا۔عدلیہ سے گزارش ہے ہمارے ساتھ انصاف کیاجائے۔

 

 

@imrankhan#cpec#javedlatif#PakTurkNews#pmln#ptiLondon