نگورنو کاراباخ پر آ رمینیا کا قبضہ ختم ہونے کے بعد آذری قوم کےجذبات امت مسلمہ کے دلوں کو چھو رہے ہیں ۔ نگورنو کاراباخ کے ضلع اغدام کی جامع مسجد میں جمعہ کی ادائیگی کے لیے بزرگ خاتون ستائیس برس آئیں تو گاڑی سے اترتے ہی زمین پر سجدہ شکربجالائی اور اس کے بعد جامع مسجد کے باہر فاتح آذری فوج کے جوانوں سے مصافحہ کیا اور اپنے اپنی نم آنکھوں سے ان کو دعائیں دیں۔ ضلع اغدام نگورنوکاراباخ کے ان اضلاع میں شامل ہے ۔ جنہیں شوشا کی فتح کے بعدا من معاہدے کے تحت آرمینیائی فوجوں نے خالی کیا تھا اغدام کی جامع مسجد کو آرمینیائی باشندے باڑے کے طور پر استعمال کرتے رہے ۔ستائیس برس بعد آذری فوج نے علاقے کو کنٹرول سنبھالا تو جامع مسجد کی صفائی کرکے چھت پر اذان دی اور نمازادا کی ۔