نیول چیف ایڈمرل محمد امجد نیازی کا ترکیہ، جرمنی اور آذر بائیجان کا سرکاری دورہ

کراچی (پاک ترک نیوز) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ترکیہ، جرمنی اور آذر بائیجان کا سرکاری دورہ کیا ۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک بحریہ کی میزبان ممالک کی بحری و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیںہوئیں ۔ملاقاتوں میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ نیول چیف نے میزبان ممالک کو آئندہ برس پاکستان میں منعقد ہونیوالی آٹھویں بحری مشق امن اور PIMEC-23 میں شرکت کی دعوت دی۔ میزبان حکام نے بحری امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف کے حالیہ دوروں سے ان ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔

 

#admirilamjadniazi#Azarbaijan#germany#navalchief#pakistannavy#PakTurkNews#turkiakarachi